ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحیح دستوایزت رکھنے والوں کو فوراََ کھاتہ نمبر فراہم کرنے چنتامنی میں کرشناریڈی کی تاکید

صحیح دستوایزت رکھنے والوں کو فوراََ کھاتہ نمبر فراہم کرنے چنتامنی میں کرشناریڈی کی تاکید

Tue, 06 Dec 2016 13:46:05    S.O. News Service

چنتامنی:7/ دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) دیہی علاقوں میں کافی برسوں سے کھیتی باڑی کرنے والے کسانوں کے زمینات کے کاغذات اگر صحیح ہیں تو ان کو اولین فرصت میں کھاتہ نمبر فراہم کیا جائے کسانوں کو باربار دفتر کا چکر کاٹنے پر ہر گیز مجبور نہ کیا جائے یہ وارنگ سرکاری افسروں و محکمہ مالگذاری افسروں کو رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے دی ۔تعلقہ دفتر کے ہال میں منعقد سرکاری افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی کسان چھوٹے کام کے لئے تعلق دفتر کا مہینوں سے چکر کاٹنے کی شکایتیں آئی ہے سرکاری افسروں کو چاہئے کہ کسانوں کے ہر ایک کام جلد سے کرکہ دے دیا جائے کیونکہ کسان دیہی علاقوں میں کھیتی باڈی کرنا چھوڑ کر تعلق دفتر کے روبرو کئی دنوں تک قطارے میں کھڑے رہتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے کام نہیں پاتے افسران خود دیہی علاقوں کا جائزہ لیکرکسانوں کے جو بھی ممکن مسئلہ ہیں انہیں حل کرنے کے لئے کوشش کی جائے صرف سرکاری افسران چار دیوروں کے اندر رہ کر کام کرنے سے کسانوں کے مسئلہ حل نہیں ہوپاتے افسران خود جاکر دیہی علاقوں میں دیکھیں کے کسانوں کے حالات کیا ہے ۔کرشناریڈی نے سرکاری افسروں کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ کندیہ افسران ایک کھیتی کا کھاتہ نمبر دینے کے لئے کئی دن لگا دیتے جو لوگ ان کو رشوت دیتے ہیں ان کے کاموں کو لمحوں میں کر دیا جارہا ہے سرکاری افسران دفاتروں میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں سیاست کرنے والے افسران پکڑا گئے تو ان کے خلاف سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے نام کو بلاک لسٹ میں شامل کرکہ حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ انہیں فوری تبادلہ کیا جائے سیاست کرنے والے افسروں کو چنتامنی حلقے کے لئے کوئی ضرورت نہیں ہے ۔کرشناریڈی نے اور کہا کہ ہر محکمہ جات کے افسران سیاست کرنا چھوڑ کر عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ان کا اولین فریضہ ہے حکومت کے کئی اسکیمیں افسران کے لاپرواہی سے واپس ہورہے ہیں اگر افسران متحد ہوکر عوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرے تو چنتامنی حلقہ کی مزید ترقی ہوسکتی ہے اس موقع پرتحصیلدار ایم۔گنگپا بغیر حکم سمیتی کے ڈائرکٹر شکیلہ بیگم نارائن اپا ایرپا ریڈی سمیت کئی سرکاری افسران شریک رہے۔


Share: